Dollar Down Again

ڈالرمہنگا ہونے کے بعد اچانک سستا

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے اس کی قدر میں اضافہ ہو رہا تھا۔

آج صبح ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اب اچانک سستا ہو گیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو نے کے بعد 221 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں مثبت رجحان پایا جاتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 180 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42036 پر آ چکا ہے۔