Lahore Governer House

پی ٹی آئی احتجاج: لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر سیکیورٹی کیمرے، فانوس توڑ دیے

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کا مظاہرہ جاری ہے، جہاں مظاہرین کی جانب سے ٹائر جلائے، دروازوں پر لگی لائٹس اور سیکیورٹی کیمرے توڑ دیے گئے۔

راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج شروع کردیا، لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین نے سیکیورٹی کیمرے، فانوس توڑ دیے۔

کراچی میں شاہراہ فیصل نرسری پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا، بلوچ کالونی سے نرسری جانے والی سڑک بند ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

دوسری جانب فیض آباد پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

فیض آباد پر وفاقی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

فیض آباد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس اور ایف سی پر پتھراؤ کیا۔