FBR

ایف بی آر کا رواں ماہ کیلیے ٹیکس وصولی ہدف 536.73 ارب مقرر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں ماہ کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف536.73 ارب روپے مقرر کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ماہ (نومبر 2022) کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف536.73 ارب روپے مقرر کردیا جسے حاصل کرنے کیلیے ایف بی آرکو مجموعی طور پر 12.7 فیصد اضافہ درکار ہوگا۔

اس سے قبل اکتوبر 2022 میں ایف بی آر کو 21 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا تھا،ایف بی آر کو 534.08 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 513 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں حاصل ہوئی تھیں۔

تاہم پہلی سہ ماہی(جولائی تا ستمبر)کے دوران 1609 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے 26 ارب روپے زائد وصولیاں کرنے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) کیلیے مقرر کردہ 2144 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہوگیا ۔