Sindh Government

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں ردوبدل کے بعد سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ایکسائز ، نجمی عالم سے فشریز، لائیو اسٹاک اور محمدعلی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مکیش کمار اور بابل خان بھیو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بن گئے جبکہ وزیراعلی سندھ کے تین ایڈوائز اور 10 معاونین خصوصی کو بھی قلمدان سونپ دیے گئے۔

سندھ کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز کا قلمدان واپس لے کر مکیش کمار چاؤلہ کو وزیر ایکسائز تعینات کر دیا گیا جبکہ محمد علی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمندان واپس لے کر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کا وزیر بنا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کابینہ میں دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹاکر مشیر بنادیا گیا جبکہ بابل خان بھیو محکمہ جنگلات کے مشیر تعینات ہوں گے، اسی طرح نجمی عالم سے فشریز اور لائیو اسٹاک کا قلمدان واپس لےلیا گیا وہ اب مشیر کچی آبادی مقرر ہوں گے۔

نئی کابینہ میں لال چند اکرانی اسپیشل اسسٹنٹ اقلیتی امور ہوں گے، سرفراز راجڑ سوشل پروٹیکشن کے معاون خصوصی ہوں گے اور قاسم نوید قمر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاون خصوصی ہوں گے۔