سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ تعلیم قومی بیانیے کا حصہ ہونا چاہیے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کرنا پڑے گی۔
اسلام آباد میں 3 روزہ لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے ایجوکیشن ایمرجنسی سیشن سے خطاب کیا۔
اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے پرائمری اسکولوں میں 65 ہزار بچوں کو کھانا فری ملتا ہے۔ اسکولوں میں فری آئی اسکریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ 125 اسکولوں میں ہیلتھ سینٹر بنائے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ 100 اسکولوں میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سیشن کا آغاز کیا ہے۔
سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ 125 اسکولوں کو 3 ماہ میں سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 8 ہزارلڑکیاں روزانہ پرائم منسٹرپنک بسوں میں سفرکرتی ہیں۔ 7 اسکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس لیب بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے 5 کالجز میں سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارکس بنائے ہیں۔