کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی، صنعتوں اور صنعتوں کے اپنے پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی بندش اتوار 25 اگست کی صبح سے پیر 26 اگست کی صبح تک ہوگی۔ گیس کی بندش کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی صارفین کے خلاف سخت کارروائی کیا جائی گی اور ان کو گیس کی فراہمی کم ازکم 7 روز کے لیے منقطع کردی جائے گی۔