Azad Kashmir

آزاد کشمیر: پرتشدد مظاہروں میں جاں بحق 3 افراد کی نمازِ جنازہ کے بعد بازاراوردکانیں کھلنا شروع

آزاد کشمیر میں کئی روز کے پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد بازار اور دکانیں کھلنا شروع ہو گئیں، زندگی معمول پر آنے لگی۔

احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہونے والے 2 شہریوں کی نمازِ جنازہ آج مظفر آباد میں جبکہ تیسرے کی نمازِ جنازہ شونڑالتہ میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے بازار اور دکانیں کھولنا شروع کر دیں۔

3 افراد کے جاں بحق ہونے پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج آزاد کشمیر بھر میں یوم سوگ منایا گیا۔

اس سے قبل جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے

آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی تحریک ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5 ویں روز ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔