جے یو آئی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کسی کے بل بوتے پر سیاست نہیں کرتی اور نہ کسی کے فون یا سہارے کی محتاج ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پی پی قیادت فیصل کریم جیسے شیخ چلیوں سے محتاط رہے ۔پی پی سندھ میں دن بدن عوامی حمایت سے محروم ہو رہی ہے۔
لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ موقعہ نہ ملنے پیپلز پارٹی غصہ اتحادی جماعتوں پر نکال رہی ہے ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ سندھ میں اپنی سیاست پچانے کے لیے انتخابات کی تیاری کریں

