Dollar Euro

پشاورمیں رکشے سے ہزاروں ڈالر اور یورو برآمد

پشاور میں رکشہ سوار سے بھاری تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق جمیل چوک رنگ روڈ پر رکشے میں سوار سلمان نام کے شخص کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سلمان سے برآمد ہونے والی کرنسی میں ایک لاکھ 75 ہزار یورو، 15 ہزار 4 سو ڈالر اور 4 ہزار سے زائد سعودی ریال برآمد کیے گئے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے کیس ٹیرا فنانسنگ سیل سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔