خیبر پختونخوا ، نگران کابینہ کے 19 ارکان نے استعفے دیدیئے

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے حکم پر صوبائی نگران کابینہ کے 19 ارکان نے استعفے دے دیئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے تمام نگران کابینہ سے سیاسی وابستگی کے بعد استعفے طلب کیے تھے، جس کے بعد 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگراں وزیراعلیٰ کو پیش کردئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 8 اراکین نے استعفیٰ ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کرائے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کو صوبائی کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزراء ہٹانے کا کہا تھا۔