کراچی میں پیپلز بس سروس کی 4 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔
انتظامیہ پیپلز سروس کے مطابق شہر کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ بس سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرے گی۔
بس اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، ایک گاڑی کی قیمت 8 کروڑ روپے ہے۔
انتظامیہ کے مطابق دو گاڑیوں کو شاہراہ فیصل، ایک ناگن چورنگی، ایک گاڑی کو شاہ فیصل کالونی میں شر پسندوں نے نشانہ بنایا.

