ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئل کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے لیٹر کمی متوقع ہے۔
آئل کمپنیز کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ سے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ماہ پہلی اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے ۔