اذان دینے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک ملزم نے مؤذن کو بیدردی سے قتل کردیا

قاہرہ: مصر میں چاقو بردار شخص نے اذان کی اجازت نہ دینے پر مسجد کے مؤذن کو پہ در پہ وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ کے علاقے الوردیان میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مسجد کے مؤذن کو قتل کردیا گیا۔ مقتول مسجد کے مؤذن بھی تھے اور قاتل کے باپ نے ان سے اذان دینے کی اجازت مانگی تھی۔

قاتل کا خاندان کریمنل ریکارڈ کا حامل تھا اس لیے مؤذن نے قاتل کے باپ سے کہا کہ تم لوگ اس سعادت کے لائق نہیں ہو کہ اذان دو جس پر بیٹا مشتعل ہوگیا اور مسجد کے دروازے پر ہی موذن کو قتل کردیا۔