محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے حوالے سے نئی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ٹھنڈی ہواؤں سے کراچی میں سخت سردی کا امکان ہے۔12 سے 18 جنوری تک شہر میں سخت سردی پڑے گی۔
کراچی میں آئندہ ہفتے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری تک جاسکتا ہے تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ڈائریکٹرمیٹ سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سردی کی لہر 10فروری تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جنوری سے مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہورہی ہیں۔ 11 جنوری سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوں گی۔