امریکا میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔
مظاہرین نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی فراہمی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر شرکا نے فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی صورت حال کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
