سوڈان: العبید میں ڈرون حملے، 10افراد ہلاک

سوڈان کے العبید شہر میں ہونے والے دو ڈرون حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پہلے حملے میں کردفان یونیورسٹی کے ہاسٹل کو نشانہ بنایا گیا، جہاں طلبہ اور شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے۔

اگلے روز ایک بے گھر خاندانوں کے پناہ گاہی مرکز پر ڈرون حملہ ہوا، جس میں مزید 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

شمالی کردفان کی مقامی حکومت نے دوسرے حملے کا الزام ریپڈ سپورٹ فورسز پر عائد کیا ہے، تاہم ریپڈ سپورٹ فورسز کی جانب سے فوری طور پر اس الزام پر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جبکہ یونیسیف نے بتایاہے کہ العبید میں ایک الگ پناہ گاہ پر ڈرون حملے میں ایک بچہ ہلاک اور 12 بچے زخمی ہوئے۔