فیس بک پر توہین رسالت کا انجام، سعودی عدالت کی سری لنکن شہری کو سزائے موت

سعودی عرب میں فیس بک پر توہینِ رسالت کے ارتکاب کے مقدمے میں گرفتار 24 سالہ سری لنکن شہری سیواراسا انوجن (Sivarasa Anojan) کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق انوجن کو ابتدائی طور پر 5 سال قید اور 30 لاکھ سعودی ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم اپیل کے بعد عدالت نے سزا تبدیل کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔
سری لنکن حکام معاملے پر سعودی حکام سے رابطے میں ہیں جبکہ قانونی اور سفارتی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔