آئی سی سی ورلڈ کپ 2027

ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت 10 اکتوبر کو مدمقابل ہوںگے، شیڈول جاری

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا
ICC World Cup 2027

پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے علاوہ آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم بھی موجود ہوگی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی متوقع مقابلہ اتوار 10 اکتوبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے کے بعد بھی سپر 7 مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔

ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔