بھارتی ریاست بہار میں اشوک دھام مندر کے باہر بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اشوک دھام مندر میں ساون کی رسونات کی جا رہی تھیں جب بڑی تعداد میں عوام پوجا کے لیے مندر پہنچے۔
انتظامیہ کے مطابق صبح 2 ٹرینوں کی آمد سے مندر کے باہر ہجوم میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث ایک جانب نصب رکاوٹ ٹوٹ گئی اور متعدد افراد ایک دوسرے پر گر پڑے۔
انتظامیہ کے مطابق متوقع رش کے پیشِ نظر انتظامات کیے تھے تاہم اچانک بڑھنے والے ہجوم کے باعث صورتِ حال قابو سے باہر ہو گئی۔
،عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تار گرنے سے مندر میں موجود افراد خوفزدہ ہو گئے اور جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، جس سے صورتحال خراب ہو گئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

