بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی قانونی حیثیت اور فنڈز کے استعمال پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
کرناٹک کے وزیر داخلہ پریانک کھرگے نے سوال اٹھایا ہے کہ آر ایس ایس کس قانون کے تحت قائم ہے اور کس قانونی حیثیت کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحث آر ایس ایس کے وجود پر نہیں بلکہ اس کی جواب دہی، شفافیت اور احتساب کے معاملے پر ہے۔
پریانک کھرگے کا کہنا تھا کہ جو تنظیم بھارت کی تقدیر بدلنے کا دعویٰ کرتی ہے، اس کے قانونی ڈھانچے اور کام کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت بھی ہونی چاہیے۔

