راولپنڈی،خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی میں5بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجرحافظ احسان الٰہی شہید ہوگئے، میجر حافظ احسان الٰہی نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کیخلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، مارے گئے خوارج بیگناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

