لندن:فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور اب یہ مکمل طور پر بدلنے والا ہے۔میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو اس سروس کے استعمال کا تجربہ مکمل طور پر بدل دے گی۔
میٹا کی جانب سے جلد ری امیجن ایکسپرینس کی آزمائش فیس بک میں شروع کی جا رہی ہے اور درحقیقت فیس بک کو ٹک ٹاک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔یعنی جب صارفین فیس بک کو اوپن کریں گے تو ایپ میں فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی۔
اب آپ چند منٹ میں مفت فیس بک ویریفائیڈ ٹک حاصل کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مطابق درحقیقت یہ تبدیلی وہ ہے جو لوگ چاہتے ہیں اور ویڈیو کو ہی سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
اس کا کہنا تھا کہ ٹولز کی تیاری کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو ایسا تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں جو تفریح کے ساتھ ساتھ انہیں مستند کریٹیرز سے جوڑ سکے۔البتہ یہ نئی تبدیلی پسند نہیں ہوگی تو آپ اسے چھوڑ کر واپس کلاسیک فیس بک فیڈ پر لوٹ سکیں گے۔فیس بک کی پرانی فیڈ بدستور نیوی گیشن میں سیکنڈری ٹیب میں دستیاب ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے ویڈیو فرسٹ فیڈ کو رواں سال کے دوران پہلے محدود ممالک میں متعارف کرایا جائے گا، جہاں کے صارفین ویڈیوز کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ وہ چیز ہے جو ٹک ٹاک نے ہی سب سے پہلے اپنی ایپ کا حصہ بنائی تھی۔
یعنی ٹک ٹاک اوپن کرنے پر فل اسکرین ویڈیو نظر آتی ہے اور اب لگتا ہے کہ میٹا فیس بک کو بھی مکمل ٹک ٹاک بنانا چاہتی ہے۔کمپنی نے اس نئے انٹرفیس کی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔

