کوئٹہ: کوئٹہ کے ایک رہائشی کے ہاں 5 بچوں کی بیک وقت پیدائش ہوئی جس پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔ بچوں کی پیدائش ایک نجی اسپتال میں ہوئی جن میں 3 بیٹیاں اور2 بیٹے شامل ہیں۔
پیدائش کے بعد ماں اور پانچوں بچوں کو فوری طور پر طبی نگہداشت فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کو تقریبا 10 روز تک خصوصی نگہداشت کے یونٹ (این آئی سی یو)میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
اسپتال کے عملے نے بھی اسے ایک منفرد اور خوش آئند واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش نہایت کم دیکھنے میں آتی ہے ۔

