کراچی:50لاکھ غیرملکیوں کا بینک ڈیٹا ہیک کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حساس اداروں کی مدد سے کراچی میں کارروائی کر کے ایک بڑے ہیکر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم پر50 لاکھ غیر ملکیوں کے بینک اکائونٹس اور دیگر مالیاتی ڈیٹا ہیک کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اہم شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔