”حج آگاہی پروگرام” سے لاکھوں حجاج مستفید

سعودی وزارتِ اسلامی امور نے حج کی آگاہی و رہنمائی کے پروگراموں کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس سے لاکھوں عازمین مستفید ہوئے ۔ 18 اپریل سے 31مئی 2026ء تک کیے گئے اقدامات حجاج کرام کو مناسکِ حج اور دینی اُمورکے بارے میں ان کے شعور میں اضافہ کرنے کے لیے وزارت کے منصوبے میں شامل تھے۔اس سلسلے میں 145,000سے زائد سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں رہنمائی کے سیشنز، تعلیمی اسباق، درس اور تمام مقامات مقدسہ پر عازمین حج کے استفسارات کے جوابات شامل تھے۔ اسلامی شعور کی ٹول فری ہاٹ لائن نے کئی زبانوں میں 602,000سے زائد کالز وصول کی اورحجاج کرام کو ہرطرح کی رہنمائی فراہم کی۔ وزارت کی ڈیجیٹل سکرینیں معلومات کے لیے 7.29ملین سے زائد کثیر لسانی پیغامات نشر کرتی ہیں جس سے عازمین حجاج کو مناسکِ حج امور سے متعلق سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے حج کے حوالے سے آگاہی و رہنمائی کے پروگراموں کے نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان اقدامات سے لاکھوں عازمینِ حج نے استفادہ کیا۔

وزارت کے مطابق 18 اپریل سے 31 مئی 2026 ء تک جاری رہنے والے یہ پروگرام حجاج کرام کو مناسکِ حج اور دینی امور کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دوران 145,000 سے زائد سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں رہنمائی سیشنز، تعلیمی اسباق، دینی دروس اور مقدس مقامات پر عازمین کے سوالات کے جوابات شامل تھے۔مزید بتایا گیا کہ اسلامی شعور کی ٹول فری ہاٹ لائن کے ذریعے مختلف زبانوں میں 602,000 سے زائد کالز موصول ہوئیں، جن کے دوران حجاج کو ہر طرح کی دینی و عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔

وزارت نے کہا کہ ڈیجیٹل سکرینز کے ذریعے 7.29 ملین سے زائد کثیر لسانی پیغامات نشر کیے گئے، جن سے عازمین کو مناسکِ حج سے متعلق ہدایات بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملی۔

اسی طرح براہِ راست رابطہ مہم کے تحت حجاج کو 67 ملین سے زائد ٹیکسٹ پیغامات بھیجے گئے، جبکہ 401,000 سے زائد کثیر لسانی معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔

وزارتِ اسلامی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ آئندہ بھی عازمینِ حج کی آسانی، رہنمائی اور روحانی سکون کے لیے آگاہی پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔