کراچی:ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا اور ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوئوں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر آکاش بینک پہنچے تو ملزمان پہلے سے موجود تھے، ملزم نے ساتھی ڈکیتوں کو ریکی کر کے اطلاع دی،24گھنٹوں میں واردات کی تفصیلات حاصل کی گئیں اور 36 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔

