اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی معاہدوں کا احترام اور ان پرعملدرآمد عالمی امن کی ضمانت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط دوطرفہ بنیادوں پر استوار ہیں، بنگلادیش کے ساتھ ہمارے تعلقات گرمجوشی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ ہماری وسیع قانونی شراکت داری موجود ہے، پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کو معاشی طور پر قریب لا رہی ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بعض ملکوں کی جانب سے معاہدوں کو التوا میں رکھنا انتہائی تشویشناک ہے، قانونی انتظامات کی معطلی، معاہدوں کو سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال کرنا تشویشناک ہے۔

