انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں 12 سزا یافتہ اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم دیدیا۔
عدالت نے مجرمان کے ضامنوں کو جاری شوکاز نوٹسز کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملزمان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط اور ضامنوں کو ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیاْانسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے قرار دیا کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان ضامنوں کو چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی جبکہ اے ٹی سی راولپنڈی میں زیر سماعت 9 مئی مقدمات میں اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔
سزا یافتہ مجرمان میں عمر ایوب، زرتاج گل، کنول شوزب، اشرف سوہنا اور بلال اعجاز، راشد شفیق، احمد چٹھہ، بلال اعجاز، رائے حسن مرتضی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اے ٹی سی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 5 مئی کو 47 اشتہار ملزمان کو دس دس سال قید کی سزائیں سنائی تھیں ان میں 12 مجرمان نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔

