پاکستان ریلویز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوا ہے اور ٹرین آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ریل گاڑیاں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔
ریلوے ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز کو ٹرین آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان ریلویز نے مختلف سیکشنز پر چلنے والی 8 ریل گاڑیوں کو عارضی طور پر بندکر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ریل گاڑیوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی، اس لیے فیول اخراجات میں بچت کے لیے ریل گاڑیوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ جن میں بولان میل، خوش حال خان خٹک، مہرا ن ایکسپریس، چمن پسنجر، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس، موہنجوداڑو ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ آپریشنل اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے اور حالات بہتر ہوتے ہی ٹرینوں کو بحال کر دیا جائے گا۔

