عوام ہوجائیں تیار،بجلی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس کے مطابق ایک ماہ کے لیے ایک روپے72پیسے کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے لیے فیول پرائس کی مد میں درخواست دائر کی۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر2جون کو سماعت کرے گی۔اضافے کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔