تہران: ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ ایمان کی طاقت ہی ہے جو ایک F-5 لڑاکا طیارے کو امریکی افواج کے کویت میں موجود ٹھکانوں کے اوپر گہرائی تک پہنچا سکتی ہے، باوجود اس کے کہ ان کے پاس جدید زمینی اور فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔
میجر جنرل امیر حاتمی ملک کی مسلح افواج اپنی تمام تر قوت کے ساتھ ایران کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا بھرپور دفاع کریں گی، ہم ایران کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس مقدس مشن کو اپنی تمام تر توانائی اور وسائل کے ساتھ، خون کے آخری قطرے تک اور ان شاء اللہ مکمل فتح تک جاری رکھیں گے۔

