برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے کثیرالملکی دفاعی مشن میں خودکار مائن ہنٹنگ آلات، جنگی طیارے اور جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے یہ اعلان 40 سے زائد ممالک کے وزرا دفاع کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن مناسب حالات میں فعال کیا جائے گا۔
جان ہیلی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یہ کثیرالملکی مشن دفاعی، خودمختار اور مؤثر ہوگا‘۔
برطانیہ نے اس مشن کے لیے 11 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کی نئی فنڈنگ بھی مختص کی ہے جو مائن ہنٹنگ ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی خریداری پر خرچ کی جائے گی۔
برطانیہ کی جانب سے جدید خودکار مائن ہنٹنگ سسٹمز بھیجے جائیں گے جو بحری بارودی سرنگوں کی شناخت اور انہیں ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی رائل نیوی کا ’Beehive‘ سسٹم بھی اس مشن کے لیے بھیجا جائے گا جو تیز رفتار خودکار ’Kraken‘ ڈرون کشتیوں کے ذریعے خطرات کی نگرانی اور ان کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

