لندن:پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی تیل کی پیداوار26سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے سروے کے مطابق تیل کی پیداوار اپریل میں2کروڑ بیرل یومیہ سے کم ہوکر8لاکھ30ہزار بیرل ہوگئی۔خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث کویت کی تیل کی پیداوار میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، کویت نے اپریل میں صفر خام تیل برآمد کیا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب اور عراق کی تیل کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی،توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 70 لاکھ بیرل یومیہ تک گرگئی۔ متحدہ عرب امارات واحد خلیجی ملک ہے جس کی تیل کی پیداوار اپریل میں بڑھی، اس کے علاوہ وینزویلا اور لیبیا کی بھی اپریل میں تیل کی پیداوار بڑھی۔

