بھارتی میڈیا نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے امریکی ٹی وی پروگرام “60 منٹس” کو دیے گئے انٹرویو کے اس حصے کو بار بار نشر کیا جس میں انہوں نے براہِ راست پاکستان پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان بوٹ فارمز کے ذریعے جعلی امریکی اکاؤنٹس بنا کر سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے۔
نیتن یاہو نے سی بی ایس نیوز کے پروگرام میں کہا کہ کئی ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، سوشل میڈیا کو manipulate کرنے کے لیے بوٹ فارمز استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جعلی امریکی اکاؤنٹس دراصل پاکستان کے کسی بیسمینٹ سے چلائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اتحاد کو کمزور کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

