سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزا فری معاہدہ آج سےنافذ العمل ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کےشہری 90 دن تک ایک دوسرےکے ملک کا سفر کر سکتے ہیں، ویزا استثنا سے سرکاری، سفارتی، عام پاسپورٹ کے حامل افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں، دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے کے سیاحت،کاروبار کےلیے جاسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزے پر دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرےکے ملکوں میں داخل ہوسکتے ہیں، ویزا استثنا معاہدہ یکم دسمبر 2025 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں طے پایاتھا۔
عرب میڈیا نے بتایاکہ معاہدے پر روسی نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دستخط کیے تھے۔

