واشنگٹن:ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔
امریکا کی انسداد دہشت گردی2026 ء کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایبی گیٹ حملے کے ماسٹرمائنڈکو43 دن کے اندرگرفتارکیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پاکستان نے گرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا جس پر ٹرمپ نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے القاعدہ،داعش خراسان اور دیگر امریکا مخالف دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق داعش اور القاعدہ جیسے گروہوں کوسنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکا نے شراکت دار ممالک کی مدد بڑھانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

