اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا۔
وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ18 ویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات صوبوں کے پاس ہیں تو امدادی رقوم بھی صوبوں کو ادا کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ صوبوں کی جانب سے بھی یہ آواز اٹھائی گئی ہے تاہم حکومت کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کرے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مکمل ختم کرنے کی بات زیرِ غور نہیں۔

