پانی سے چھیڑ چھاڑ،بھارت سے وضاحت طلب

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی پر بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق مرالہ کے مقام پرچناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے اس معاملے پر بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔