اسلام آباد:بھارت کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں پاکستان نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے دشمن کو باز رہنے کی تنبیہ کی۔گزشتہ سال 3مئی کو پاکستان نے جنگی مشق انڈس کے تحت ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربہ سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔
ابدالی میزائل سسٹم زمین سے زمین تک مار کرنے اور 450 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ابدالی میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کا دوٹوک پیغام دیا۔
پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے سے اپنی دفاعی برتری اور تکنیکی مہارت کو عملی طور پر ثابت کیا۔ابدالی میزائل کے تجربے کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاریوں اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پہلوں کو اجاگر کرنا تھا۔
عالمی دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاعی نظام کی جانچ سے ہی بھارت کے فالس فلیگ جیسے ہتھکنڈوں کا منہ توڑ جواب دیکراسے خاموش کروا دیا۔
پاکستان نے ثابت کر دیا کہ پاک افواج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت ملکی سلامتی کے تحفظ اور مثر دفاعی صلاحیت کے حامل ہیں۔

