ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نیا مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا

تہران :ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز کا مسودہ ثالثی کے لیے پاکستان کو بھیج دیا۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے دعوی کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات سے متعلق اپنی نئی تجاویز جمعرات کی شام پاکستان کے حوالے کی ہیں۔

اب یہ تجاویز پاکستانی حکومت امریکا کو ارسال کرے گی جس کے بعد ان کا جواب دیکھا جائے گا اور آنے والا جواب واپس ایرانی حکومت کو بھیجا جائے گا۔

پاکستان اس معاملے میں بطور ثالث امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔