نیل کٹر کا استعمال ناخن کاٹنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
مگر کئی بار لوگ خصوصاً بچے نیل کٹر سے کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر جلد کو کاٹ لیتے ہیں جس سے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر نیل کٹرز میں ایک ایسا حفاظتی فیچر چھپا ہوتا ہے جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوتا۔
جی ہاں واقعی نیل کٹر میں ایک سیفٹی موڈ یا لاک پوزیشن بھی ہوتی ہے جس کا مقصد تکلیف دہ خراشوں یا ناخن کو نقصان سے بچانا ہوتا ہے۔
اس سیفٹی موڈ کو استعمال کرنے کے لیے نیل کٹر کو اوپری لیور کو بند کرکے اس لیور کے شروع میں موجود بٹن یا ٹیب کو دبائیں تو ناخن کاٹنے والا بلیڈ بند ہو جاتا ہے۔
اس فیچر کا بنیادی مقصد بلیڈ کو بند رکھ کر حادثاتی خراشوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ویسے نیل کٹر میں صرف یہی ایک خفیہ فیچر چھپا نہیں ہوتا بلکہ اس کے نچھلے حصے میں موجود سوراخ بھی مددگار ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی چیزیں رکھ کر بھول جانےکے عادی ہیں تو نیل کٹر کے پیچھے موجود سوراخ میں ڈوری یا چابی ڈال کر اسے کہیں لٹکالیں، اس طرح یہ نیل کٹر کھو نہیں پائے گا او ر آپ بھی ڈھونڈھنے کی دقت سے محسوس رہ پائیں گے۔
نیل کٹر کے پیچھے موجود سوراخ کو چابیاں منسلک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ سوراخ انگوٹھی کی طرح کام کرتا ہے آپ اسے کسی بھی چابی کے ساتھ جوڑ کر بآسانی کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔

