قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا کردار بہترین ہے اور کسی اور ثالث کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دائرے کو وسیع کرنے یا کسی اور ملک کو شامل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معمول کی پریس بریفنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف کرتے ہوئے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ فریم ورک ہی مؤثر ہے اور اسے مزید پھیلانے کی ضرورت نہیں۔
قطری ترجمان ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ قطر اس معاملے پر علاقائی سطح پر اور اس سے باہر اپنے تمام شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

