ابوظبی:متحدہ عرب امارات نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اوراوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر بھی فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات تیل کی فروخت کی پالیسی میں خود مختاری حاصل کریگا۔خیال رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام1960 ء میں عمل میں آیا تھا،سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔
اوپیک پلس کا قیام2016 ء میں عمل میں آیا تھا جب اوپیک ممالک اور نان اوپیک ممالک میں اتحاد ہوا، اس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔اوپیک اور اوپیک پلس تیل کی پیداوار اور قیمتوں کا تعین کرتے ہیں اور اندازے کے مطابق یہ دنیا کے تقریباً40 سے50 فیصد تیل کی پیداوار کو کنٹرول کرتے ہیں۔

