عمران کی آنکھوں کاچیک اپ مکمل،مرض میں بہتری

اسلام آباد:پمز ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔

ہسپتال حکام کے مطابق عمران خان کودواکی چوتھی ڈوز دی گئی، ماہرین چشم نے ان کا معائنہ کیا جس میں ان کی آنکھ میں بہتری پائی گئی۔پمز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پراسیس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رضامندی حاصل کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق مریض کی مکمل آگاہی و رضامندی اور معیاری نگرانی کے تحت آپریشن تھیٹرمیں طریقہ کار مکمل کیا گیا جس کے بعد عمران خان کو مزید نگہداشت،فالو اپ ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کردیا گیا۔