امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کردی گئی ہیں جن کا وہ جلد ہی جائزہ لیں گے۔ یہ سوچ نہیں سکتے کہ ایران کی تجاویز قابل قبول ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ایران کی ناکہ بندی ایک دوستانہ ناکہ بندی ہے۔ یہ بھی کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑی قیمت ادا نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔ کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان اور کچھ ری پبلکن ارکان جنگ کی منظوری لینے کا مسئلہ اٹھا کر ہماری مذاکرات کی صلاحیت محدود کرنا چاہتے ہیں۔
جرمنی سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جرمنی سے پانچ ہزار سے کہیں زیادہ فوجی واپس بلائے گا۔

