پنجاب، تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کی افواہوں کی تردید

لاہور:وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلمی بجٹ کی کٹوتی سے متعلق افواہوں کوافسوناک قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ جاری وضاحتی میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی سو فیصد بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیرتعلیم نے بتایاکہ 2 سال میں سکول ایجوکیشن ڈیولپمنٹ بجٹ میں تقریبا 400 فیصد , یونیورسٹیوں کے بجٹ میں 1000 فیصد اضافہ اور کالجوں کے بجٹ میں 300 فیصد اضافہ ہوا جس کے لیے وزیرا علیٰ داد کی مستحق ہیں اور یہ مصدقہ حقائق ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حقائق یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے دوراقتدار یعنی 2021,22 اور2023 میں سکول ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ بجٹ 30 سے 35 بلین تھا لیکن مریم نواز کے اقتدار میں آنے کے بعد 2024-25میں 57 بلین اور 2025-26 میں 90 بلین تھا،ان شاء اللہ اس سال مختص تقریبا 130 بلین ہو گا اور یہ تقریبا 400 فیصد 2 سال میں اضافہ ہوگا۔

اسی طرح تحریک انصاف کے تین سالہ دور اقتدار میں یونیورسٹیوں کا بجٹ 3۔2 بلین تھا جو اب 21 بلین ہے یعنی تقریبا 1000 فیصد اضافہ ہوچکا۔ سکندر حیات کا کہناتھا کہ ماضی کے تین سالوں کے دوران کالجز کا بجٹ تقریبا 15 بلین تھا اور اس سال تک تقریبا 50 ارب روپے ہوجائے گا جو تقریبا 300 فیصد اضافہ بنتا ہے۔