لاہور:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی، صوبے بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی اس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا، حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
شادی ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی، انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنی ہیں۔
پنجاب حکومت نے انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

