وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے فائنل کے لیے فینز کو اجازت دے دی ہے۔
Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.
However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔ وزیرِ اعظم کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل میچ 3 مئی کو لاہور میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ کفایت شعاری مہم کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

