موغادیشو:صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا، اونر 25 نامی جہاز میں11 افراد پر مشتمل پاکستانی کریو بھی موجود ہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق شپنگ ذرائع کا کہناہے کہ جہاز پر 21 اپریل کو قزاقوں نے حملہ کیا، وزارتِ بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی اس معاملے پر خاموش ہے۔کریو کے خاندانوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قزاقوں سے بات چیت کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق صومالیہ کے قریب سمندری راستے عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہیں، تاہم یہاں بحری قزاقی کے واقعات وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہتے ہیں، جو نہ صرف انسانی جانوں بلکہ عالمی سپلائی چین کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

