اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی، وزیر پیٹرولیم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہےکہ  اگر جنگ بند نہ ہوئی تو تیل کی قیمت ڈبل ہوجائےگی اور سپلائی میں بھی تعطل پیدا ہوجائےگا۔

 علی پرویز ملک نےکہاکہ تیل کی سپلائی جاری رکھنےکے لیے پاکستان نے امریکا، افریقا، لیبیا اور نائیجیریا سے تیل منگوایا ہے مگر نیا تیل آنے میں وقت لگےگا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  وفاقی  وزیر خزانہ  محمد اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور  بعض ممالک میں قلت کے باوجود پاکستان  نے صورت حال کو سنبھالا، حکومت نے صرف سبسڈی کا اعلان نہیں کیا بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔